شاہد خاقان کی نئی سیاسی جماعت کا نام کیا ہوگا؟سابق وزیراعظم نے بتا دیا

اسلام آباد (پی این آئی)نیب کا مقصد تھا کہ سیاستدانوں کا احتساب کرنا سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کس سیاستدان کے پاس سے 10ارب ڈالر برآمد کیے نیب نے 10ارب ڈالرکی ریکوری کی ہے، کہاں ہیں 10ارب ڈالر؟شاہد خاقان نے پروگرام روبرو میں اپنی پارٹی کا نام بتادیا۔

آج نیوز کے پروگرام “ روبرو“ میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ 13سال سےنیب عدالت میں کیسز بگھت رہا ہوں آج بھی کیس چل رہاہے،شاہد خاقان عباسی ایک کیس تو 5سال بعد عدم ثبوت کی بنیاد پرختم کیا، جب ثبوت نہیں تھا تو کیس کیوں بنایا تھا، ان کو 5سال بعد عدم ثبوت کاپتہ چلا۔شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ نیب کو خاص طور پر سیاستدانوں کے لیے بناگیا تھا، نیب کوپالتوں سے کام سے دور کریں ورنہ ملک نہیں چلے گا، نواز شریف نے مجھے سے کہاکہ آپ احتساب کمیشن کے سربراہ بنیں، میں نے اس وقت بھی کہا تھاکہ احتساب اس طرح سےنہیں ہوسکتا، احتساب ان کا ہوتاجوٹیکس نہیں دیتے،جوٹیکس نہ دے وہ چورہے۔

سابق وزیراعظم نے بتایا کہ نواز شریف کی سوچ تھی کہ سیاستدانوں کو بدنامی سے بچایا جائے، نواز شریف نےکہاکہ ایک ادارہ بنا دیتےہیں جو ان کا احتساب کرے ، میں نے کہا تھا کہ اگر احتساب ہوگا تو پھرسب کا ہوگا، ایسا نہیں ہوگا دوآدمی کسی کےپکڑے گئے توہماراایک بھی نہ پکڑاجائے ہم اپنے نظام انصاف کی ضرویات کو کسی صورت پورا نہیں کرسکتے، کرپشن میں لین دین والےخوش ہوتےہیں،پکڑنا دونوں کوہی پڑےگا مجھے تحفظات تھے اس لیے میں احتساب کمیشن کا سربراہ نہیں بنا۔ اور بعد نواز شریف مان گئے تھی کہ میری بات درست تھی۔

شاہد خاقان نے پروگرام روبرو میں اپنی پارٹی کا نام بتادیا، ہماری جماعت کا نام عوام پاکستان ہوگا، امید ہےجون میں ہی پارٹی کا باقائدہ اعلان ہوجائےگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close