عمران خان سے تفتیش، تحقیقاتی ایجنسی کی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی

اسلام آباد(پی این آئی)ایف آئی اے کی دو رکنی تفتیشی ٹیم عمران خان کے ساتھ ایکس اکاونٹ سے متنازع ویڈیو کلپ اپ لوڈ ہونے کے معاملے پر تفتیش کیلئے اڈیالہ جیل پہنچ گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے دو رکنی ٹیم میں ایڈیشنل ڈائریکٹرایازاورسب انسپکٹرمنیب احمدشامل ہیں ، ایف آئی اے کی ٹیم بانی پی ٹی آئی سے سوالات کرے گی۔ ایف آئی اےٹیم چنددن قبل بھی بانی پی ٹی آئی سےتفتیش کیلئےاڈیالہ کادورہ کرچکی ہے ، پہلےدورمیں بانی پی ٹی آئی نےایف آئی اےٹیم سےتعاون،جواب دینےسےانکارکیاتھا ،بانی پی ٹی آئی نےوکلاکی موجودگی میں سوالات کےجواب دینےپر اصرارکیاتھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close