اڈیالہ جیل، عمران خان کے کمرے کی تصویر جاری کر دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم عمران خان کے جیل سیل کی تفصیلات اور تصاویر سپریم کورٹ میں جمع کراتے ہوئے انھیں قید تنہائی میں رکھنے کی تردید کر دی ہے۔۔۔۔ اٹارنی جنرل کی جانب سے آج سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی 22 صفحات کی رپورٹ میں وفاقی حکومت نے عمران خان کی جانب سے ان کے وکلا اور اہل خانہ کو رسائی نہ دینے کی بھی تردید کی اور عدالت کو جیل میں ان سے ملاقات کرنے والوں کی فہرست بھی فراہم کی ہے۔۔۔۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے عمران خان کو فراہم کردہ سہولیات میں ایئر کولر، مطالعہ کے لیے میز، ورزش کے لیے سائیکل اور ان کی مرضی کی کھانے پینے کی اشیاء شامل ہیں۔۔۔۔حکومت نے عمران خان سے ملاقات کرنے والوں کی فہرست بھی سپریم کورٹ میں جمع کرواتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا قید تنہائی میں ہونے کا مؤقف غلط ہے۔۔۔۔
حکومت نے گزارش کی ہے کہ عدالت مناسب سمجھے تو ان کے بیان کی حقیقت کو جانچنے کے لیے کمیشن بھی مقرر کر سکتی ہے۔۔۔۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عمران خان کو دن میں دو مرتبہ کوریڈور میں واک کی بھی اجازت دی گئی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں