پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بدترین مندی، سرمایہ کاروں کے کھربوں ڈوب گئے

اسلام آباد(پی این آئی) اسٹاک مارکیٹ بدترین مندی کی زد میں، مسلسل تیسرے روز مندی کے باعث سرمایہ کاروں کے کھربوں روپے ڈوب گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رواں ہفتے کے مسلسل تیسرے کاروباری مندی کے بادل چھائے رہے۔ کاروبار کا آغاز اگرچہ 91 پوائنٹس کی تیزی سے ہوا لیکن وقفے وقفے سے سرمائے کے انخلا سے اتارچڑھاؤ کے بعد مندی کے اثرات غالب ہوگئے جس کے نتیجے میں کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 447.22کے ایس ای 30 انڈیکس 139.37 پوائنٹس کی کمی سے 23779.35 پوائنٹس، کے ایم آئی 30 انڈیکس 542.71 پوائنٹس کی کمی سے 122822.05 پوائنٹس اور کے ایم آئی آل شئیر انڈیکس 181.20 پوائنٹس کی کمی سے 34166.91 پوائنٹس پر بند ہوا۔کے ایس ای 30 انڈیکس 139.37 پوائنٹس کی کمی سے 23779.35 پوائنٹس، کے ایم آئی 30 انڈیکس 542.71 پوائنٹس کی کمی سے 122822.05 پوائنٹس اور کے ایم آئی آل شئیر انڈیکس 181.20 پوائنٹس کی کمی سے 34166.91 پوائنٹس پر بند ہوا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close