عید سے قبل پاکستان ریلوے کا مسافروں کیلئے شاندار اعلان

کراچی ( پی این آئی) پاکستان ریلوے نے عیدالاضحیٰ پر 3 سپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے جس کا شیڈول بھی جاری کردیا گیا۔

شیڈول کے مطابق عیدالاضحیٰ پر کراچی سے 2 جب کہ ایک عید سپیشل ٹرین کوئٹہ سے چلائی جائے گی، پہلی عید سپیشل ٹرین 14 جون کو ساڑھے 6 بجے کراچی سے پشاور کے لیے روانہ ہوگی جس میں 1164 مسافر سفر کریں گے، دوسری عید سپیشل ٹرین 15 جون کو رات ساڑھے 9 بجے کراچی سے لاہور کے لیے روانہ ہوگی، اس ٹرین میں ایک ہزار 64 مسافر سفر کریں گے، پہلی عید سپیشل ٹرین میں تمام کوچز اکانومی کلاس ہوں گی، دوسری سپیشل ٹرین میں 2 بزنس، 2 سٹینڈرڈ کلاس کے ساتھ تمام اکانومی کلاس کوچز لگائی جائیں گی۔

دوسری طرف ملک میں عید الاضحیٰ کی تاریخ کے تعین کے سلسلے میں ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس طلب کرلیا گیا، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس 7 جون کو طلب کیا گیا ہے، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا یہ اجلاس جمعہ کے روز محکمہ موسمیات کراچی آفس میں ہوگا جہاں اجلاس کی صدارت چئیرمین رویت ہلال کمیٹی مولاناعبدالخبیر آزاد کریں گے، اجلاس میں سپارکو، وزارت مذہبی امور، محکمہ موسمیات سمیت دیگر نمائندگان بھی شرکت کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں