فیصل واوڈا نے معافی نہ مانگی تو۔۔۔خبردار کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما لطیف خان کھوسہ نے کہا کہ فیصل واوڈا کے سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے جواب پر کہا کہ دیکھتے ہیں فیصل واوڈا کتنی دلیری دکھاتے ہیں، وہ معافی مانگیں گے ، اگر نہ مانگی تو نااہل ہوں گے ۔

وہ آج نیوز کے پروگرام ’روبرو‘میں گفتگو کررہے تھے۔لطیف کھوسہ نے فیصل واوڈا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم پراکسی نہیں ہو تو کیا ہو، ’تو پھر آؤ، پھر دوبارہ سے الحمدُاللہ، اللہ کے فضل و کرم سے آپ ڈسکوالیفائی ہوں گے، پھر دیکھتے ہیں آپ کو لانے والی کس انداز میں آپ کو بچاتے ہیں‘۔انہوں نے کہا کہ فیصل واوڈا عدالت کو کہتے ہیں توہین آپ نے کی آپ مجھ سے معافی مانگیں، اب کل دیکھتے ہیں ان کو لانے والے کل ان کا دفاع کرتے ہیں اور ان کے پیچھے کھڑے ہوتے ہیں؟ان کا کہنا تھا کہ فیصل واودا کتنے دلیر ہیں سب جانتے ہیں، یہ بھی غیرمشروط معافی مانگیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بینچ میں اطہر من اللہ ہوتے تو معاملہ کچھ اور ہوتا لیکن چیف جسٹس کا بینچ درگزر کرنے والا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close