پی ٹی آئی سینئر رہنما ایف آئی اے دفتر پہنچ گئے

اسلام آباد(پی این آئی)پی ٹی آئی سینئررہنما ایف آئی اے دفتر پہنچ گئے….بانیٔ پی ٹی آئی کے متنازع ٹویٹ کیس میں ایف آئی اے کی جانب سے طلبی پر پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن ایف آئی اے آفس پہنچ گئے۔بیرسٹر گوہر اور رؤف حسن ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوں گے۔واضح رہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کے متنازع ٹویٹ کیس میں ایف آئی اے نے تحریکِ انصاف کے رہنماؤں کو آج طلب کیا ہے۔

دوسری جانب اس سلسلے میں پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب خان کی جانب سے ایف آئی اے کو نوٹس کا تحریری جواب بھجوایا گیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close