اسلام آباد(پی این آئی)مئی 2024 میں سیمنٹ کی ایکسپورٹ میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور اس حوالے سے آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار جاری کردیئے گئے ہیں ۔
اعدادو شمار کے مطابق مئی میں سیمنٹ کی ایکسپورٹ 72.16فیصد کے نمایاں اضافہ سے 9لاکھ 17ہزار 962ٹن رہی، مئی2023میں ایکسپورٹ 5لاکھ 33ہزار 215ٹن تھی ، سیمنٹ کی فروخت میں مئی 2024کے دوران 7.83فیصد اضافہ ہوا، گزشتہ سال مئی کی 3.965ملین ٹن فروخت کے مقابلے میں مئی 2024میں 4.275ملین ٹن رہی۔مئی 2024 میں سیمنٹ کی مقامی فروخت 2.2 فیصد اضافے سے 3.357 ملین ٹن رہی، رواں مالی سال کے پہلے گیارہ ماہ کے دوران سیمنٹ کی مجموعی فروخت 41.7 ملین ٹن رہی، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت 40.516 ملین ٹن رہی تھی ، رواں مالی سال کے پہلے گیارہ ماہ کے دوران سیمنٹ کی مقامی فروخت 35.097ملین ٹن رہی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں