آئندہ مالی سال کے بجٹ میں دفاعی بجٹ کا حجم کتنا رکھا گیا؟اہم خبر

لاہور (پی این آئی) آئندہ مالی سال دفاعی بجٹ کا حجم 2100ارب روپے ہونے کا امکان، ترقیاتی بجٹ 1221ارب روپے رکھے جانے کی توقع، وفاقی بجٹ کا کل حجم 18ہزار ارب روپے زیادہ ہونے کا امکان، بجٹ خسارہ 5 ہزار ارب روپے رہنے کا خدشہ۔

تفصیلات کے مطابق آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کے خدوخال سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں‘اگلے وفاقی بجٹ کا کل حجم 18ہزار ارب روپے زیادہ ہونے کا امکان ہے ، ایف بی آر کو ٹیکس وصولی کا ہدف12ہزار900ارب روپے دیا جائیگا،دفاعی امور کیلئے 2100ارب اور ترقیاتی بجٹ 1221ارب روپے رکھے جانے کی توقع ہے ۔وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق رواں مالی سال بجٹ کا کل حجم 14 ہزار 480 ارب روپے مقرر ہے جبکہ اگلے مالی سال بجٹ کا کل حجم 18ہزار ارب روپے زیادہ ہونے کا امکان ہے۔رواں مالی سال ایف بی آر محصولات کا ہدف 9415 ارب روپے رکھا گیا ہے جبکہ اگلے مالی سال ایف بی آر محصولات کا ہدف 12 ہزار 900 ارب روپے تک ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق رواں مالی سال نان ٹیکس آمدنی کا ہدف 2963 ارب روپے ہے جبکہ نئے مالی سال نان ٹیکس آمدنی کا ہدف 3200 ارب روپے ہونے کا امکان ہے۔رواں مالی سال دفاعی امور کے اخراجات 1804 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، نئے مالی سال میں دفاعی امور کیلئے 2100 ارب روپے مختص کئے جانے کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close