شہباز شریف استعفیٰ دیں اور گھر چلے جائیں،سابق وزیراعظم کا مطالبہ

اسلام آباد(پی این آئی) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ شہباز شریف حکومت نہیں چلا پارہے تو استعفیٰ دیں اور گھر چلے جائیں، 30 سالوں میں صرف پاکستان تحریک انصاف ہی حقیقی سیاسی جماعت کے طور پر سامنے آئی، باقی جماعتیں ضرورت کے تحت بنائی گئیں،ہمیں اپنی کرسیاں چھوڑ کر ملک کی بات کرنا ہوگی، عدلیہ سیاست میں حصہ لے تو ملک کو بہت نقصان پہنچتا ہے۔

سابق وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت بھی عوام کے مینڈیٹ سے اقتدار میں نہیںآئی اس لئے اس کے چلنے کے امکان بھی نہیں ہیں۔سپریم کورٹ کا کام ہے کہ وہ یہ دیکھے کہ عوام نے کس کو مینڈیٹ دیا ہے، اتنی واضح مثالیں موجود ہیں کہ الیکشن چوری ہوا ہے۔ سٹیبلشمنٹ کی حمایت یافتہ جماعتیں ہی اقتدار میں آتی ہیں لیکن ہم اقتدار چھوڑ کر یہاں آئے ہیں، عمران خان کی سٹیبلشمنٹ کے ساتھ لڑائی ذاتی نہیں مقصد اقتدار کا حصول ہے۔

لیکن بد قسمتی ہے کہ پی ٹی آئی بھی سٹیبلشمنٹ کا سہارا لے کرہی اقتدار میں آئی۔ اگر آپ میں صلاحیت ہو کہ آپ ملک کے مسائل حل کرسکیں تو عوام کے اندر بھی آپ کی پذیرائی ہوگی اور اس میںملک کا بھی بھلا ہوگا۔ ہم اسی نظریہ کے ساتھ نئی جماعت لے کر آئے ہیں۔میری جماعت کاقیام3سے 4ہفتوں تک ہو جائیگا اپنی جماعت کا نام عوام پاکستان رکھا ہے ۔پارٹی کا باضابطہ اعلان کرنے کے بعد سب کے پاس جاؤں گا اور اپنی پارٹی میں شمولیت کی دعوت دونگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close