پنشنرز کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

اسلام آباد(پی این آئی) مالی سال 2024-25ء میں پنشن پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویزختم کر دی گئی۔

بزنس ریکارڈز کے مطابق حکومت اور آئی ایم ایف ٹیم کے درمیان گزشتہ روز ورچوئل مذاکرات ہوئے، جن میں کاروباری اور تنخواہ دار طبقے پر یکساں ٹیکس عائد کرنے کی تجاویز پر بات ہوئی۔آئی ایم ایف کے مطالبے پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی طرف سے ماہانہ 1لاکھ روپے سے زائد پنشن پر 10فیصد ٹیکس لاگو کرنے کی تجویز پیش کی گئی تھی۔ تاہم مذاکرات میں حکومتی ٹیم نے آئی ایم ایف کو یہ تجویز ختم کرنے پر رضامند کر لیا۔ رپورٹ کے مطابق مذاکرات میں بجٹ میں شامل دیگر کئی تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں