ذی الحج کاچاند، رویت ہلال کمیٹی نےاعلان کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)ذی الحج کا چاند دیکھنے کےلیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 7 جون کو طلب کرلیا گیا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس جمعہ کومحکمہ موسمیات کراچی آفس ہوگا، اجلاس کی صدارت چئیرمین رویت ہلال کمیٹی مولاناعبدالخبیر آزاد کریں گے۔ اجلاس میں سپارکو، مذہبی امور، محکمہ موسمیات سمیت دیگر نمائندگان شریک ہوں گے۔جبکہ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق عید الاضحیٰ 17 جون (پیر) کو ہونے کا امکان ہے تاہم حتمی تاریخ کا فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔دوسری جانب رواں سال عید الاضحیٰ 17 جون (جمعہ) کو ہونے کا امکان ہے اور سرکاری ملازمین کو 15 جون سے 19 جون تک 5 دن کی چھٹیاں مل سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ عید الاضحی17 جون کو ہوگی تاہم حتمی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔ اگرچہ تعطیلات کا باضابطہ اعلان ابھی باقی ہے ، لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین کو 15 جون (ہفتہ) سے 19 جون (منگل) تک 5 دن کی چھٹیاں مل سکتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں