سائفر کیس فیصلے کے بعد فواد چوہدری نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی سے متعلق بڑا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ سائفر کیس کے فیصلے کے بعد عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو فوری رہا کیا جائے، تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرکے مذاکرات کی طرف آئیں، ہر آنے والا دن عمران خان کا ہے۔

انہوں نے ایکس پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ الحمدللہً، عمران خان اور شاہ محمود قریشی ایک اور جھوٹے مقدمے سے باعزت بری، عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو فوری رہا کیا جائے۔

فواد چودھری نے مزید کہا کہ عمران خان کے خلاف مقدمے بہت کمزور ہیں سائفر جس پر اتنا زور تھا اس کی قانونی پوزیشن سب کے سامنے ہے 9 مئی عدت اور احتساب کسی میں کوئی جان نہیں، درخواست ہے عمران خان سمیت سیاسی قیدیوں کو رہا کریں اور مذاکرات کی طرف آئیں، ہر آنے والا دن عمران خان کا ہے انشاللہ۔ سابق وزیر علی زیدی نے کہا کہ بےشک اللّٰہ الحق ہے! بالآخر اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف جھوٹا اور من گھڑت سائفر کیس خارج کر دیا اور دونوں کو باعزت بری کر دیا۔ آخرکار انصاف کی فتح ہو گئی! سوال: ان دونوں حضرات کی طویل قید کے لیے کسی کو جوابدہ ٹھہرایا جائے گا؟

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close