سائفر کیس میں کوئی ثبوت نہیں تھا، ماہر قانون انور منصور کا انکشاف

اسلام آباد (پی این آئی)سائفر کیس میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی بریت کا فیصلہ آنے کے بعد اس پر تبصروں اور تجزیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

ماہر قانون انور منصور کہتے ہیں کہ پہلے دن سے کہتا آرہا ہوں اس کیس میں کوئی ثبوت نہیں تھا،فیصلے میں اتنے دن کیوں لگے یہ بھی ایک سوالیہ نشان ہے، سائفر ایک کوڈڈ میسج ہوتا ہے، ٹرانسلیشن کے بعد وہ ایک ڈاکیومنٹ بن جاتا ہے،یہ کہنا کہ سائفر عمران خان نے گم کردیا، اس کا باہر کے ممالک سے کوئی تعلق نہیں ہوتا،عدالت نے بہت اچھا فیصلہ کیاہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عدالت نے کہا ہے کہ سائفر پبلک ہونے سے کسی کے ساتھ تعلقات خراب نہیں ہوئے،تمام کارروائی میں کوئی ایسا ثبوت سامنے نہیں آیا کہ جس سے ثابت ہو کہ اس سے تعلقات خراب ہوگئے ہوں،کیسز بنانا آسان ہوتا ہے کوئی تحقیقات نہیں ہوئی، صرف ایک آدمی کو بند کرنے کیلئے200کیسز بنادیئے گئے، ثبوت نہیں ہونگے تو تویہی سب کچھ ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں