عمران خان کے نظریے کا حقیقی جنگجو ہوں، شیر افضل مروت کا دبنگ اعلان

دبئی(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءشیر افضل مروت نے کہا ہے کہ عمران خان کے نظریے کا حقیقی جنگجو ہوں، میں کسی سیاسی محاذ پر کبھی پیچھے نہیں ہٹوں گا،میر ے دل سے اپنے قائد عمران خان کی محبت کو کم نہیں کیا جاسکتا۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان 300 سے زائد دن اڈیالہ جیل کی سب سے چھوٹی بیرک میںقید ہیں۔دبئی میں اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رہنماءپی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی طرف سے انہیں جو پیار اور عزت ملتی ہے وہ میرے لیڈر عمران خان اور پی ٹی آئی کی بدولت ہے۔ میں ملک کے جس حصے میں بھی گیا ہوں وہاں لوگوں کے دلوں میں بانی پی ٹی آئی کی محبت کو دیکھا ہے ۔میرے لیڈر کیخلاف جعلی اور بے بنیاد مقدمات قائم کئے گئے ہیں جن کو ثابت کرنے کیلئے ان کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہیں ۔ یہ لوگ سیاسی انتقام میں اندھے ہو چکے ہیں ۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ پی ٹی آئی رہنماءشیر افضل مروت کی جانب سے متنازع بیانات پر عمران خان نے شیر افضل مروت کو کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی سے نکالنے کاحکم دیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close