یورپی کمیشن نے پی آئی اے کی پروازوں پرعائد پابندی اٹھا نے کا فیصلہ موخر کردیا

اسلام آباد (پی این آئی)یورپی کمیشن نے قومی ائیرلائنز (پی آئی اے) کی پروازوں پر عائد پابندی اٹھانے کا فیصلہ موخرکردیا۔

میڈیارپورٹ کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے ای یو کمیشن کے بتائے گئے اقدامات نہ کرنے کی وجہ سے پابندی میں توسیع ہوئی ہے۔31 مئی کو ای یو کمیشن کے اجلاس میں پیش کی گئی رپورٹ میں پاکستان کو سول ایوی ایشن میں پیشہ ورانہ قابلیت کے حامل افسران تعینات کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق سول ایوی ایشن کے ریگولیٹری ڈیپارٹمنٹ کے غیر سنجیدہ رویے کے باعث 4 سال سے پابندی عائد ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یورپی ملکوں میں پروازیں بحال نہ ہونے سے پی آئی اے کی نجکاری پر بھی منفی اثرات پڑ سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں