کراچی سے اسلام آباد کیلئے اُڑان بھرنے والے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ، کونسی اہم شخصیت سوار تھی؟

کراچی (پی این آئی ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز نے کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑگئی، طیارے میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری اہل خانہ کے ہمراہ سوار تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر نجی ایئرلائن کے طیارے نے ہنگامی لینڈنگ کی، نجی ایئرلائن کی پرواز کراچی سے اسلام آباد جارہی تھی، طیارے میں اڑان بھرنے کے فوری بعد تکنیکی خرابی پیدا ہوئی۔ذرائع نے بتایا کہ طیارے میں تکنیکی خرابی پیدا ہونے پر پائلٹ نے کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول سے فوری ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی، پرواز میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے اہلخانہ سمیت 150 سے زائد مسافر سوار تھے۔ واضح رہے کہ نجی ایئرلائن کے اسی طیارے نے گزشتہ دو ہفتوں میں تیکنیکی خرابی کے باعث کئی بار ہنگامی لینڈنگ کی۔ ذرائع سول ایوی ایشن کے مطابق نجی ایئرلائن کے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے بعد پرواز کو منسوخ کردیا گیا، ائیرلائن انتظامیہ کی جانب سے مسافروں کو دوسری پرواز سے اسلام آباد کے لیے روانہ کردیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں