عمران خان نے ایک بار پھر جنرل باجوہ پر سنگین الزامات عائد کر دیے

راولپنڈی(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے کہا کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر)قمر جاوید باجوہ پر اعتماد کرنا اپنی سب سے بڑی غلطی قرار دیدیا،مجھے یقین ہے کہ میری قید کا سارا منصوبہ جنرل باجوہ نے بنایا اور اس کیلئے میں کسی اور کو ذمہ دار نہیں ٹھہراتا،جنرل باجوہ نے دوسری مرتبہ بطور آرمی چیف توسیع لینے کے معاملے پر مجھ سے جھوٹ بولا اور غلط بیانیہ تشکیل دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے برطانوی نژاد امریکی براڈکاسٹر مہدی حسن کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ مجھے ہمیشہ یہ افسوس رہے گا کہ اپنے دور اقتدار کے دوران سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ پر اعتماد کیا۔امریکی براڈ کاسٹر مہدی حسن نے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سوالات ارسال کئے تھے اور عمران خان نے ان کے سوالات کے جوابات دئیے تھے جسے مہدی حسن نے اپنی میڈیا کمپنی ”زیٹیو“پر نشر کیا ۔ اس حوالے سے امریکی براڈ کاسٹر کا کہنا تھا کہ وہ عمران خان کے کسی بھی جواب پر سوال نہیں کرسکے تھے کیونکہ انہوں نے اپنا سوالنامہ اڈیالہ جیل ارسال کیا تھا۔بانی پی ٹی آئی عمران خان نے امریکی براڈ کاسٹر کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے زیادہ تر گفتگو سابق آرمی چیف جنرل (ر)قمر جاوید باجوہ کے حوالے سے کیں۔

بانی پی ٹی آئی کا یہ بھی کہا کہ جنرل باجوہ کے زہر کا اثر قلیل مدتی ہو سکتا ہے لیکن یہ زیادہ دیر تک نہیں رہے گا۔ زیادہ تر ممالک ہماری فوج کو غیر مستحکم سیاسی منظر نامے میں ایک مستحکم قوت کے طور پر دیکھتے ہیں۔ ایک شخص ’سربراہ‘ کی حیثیت سے وحشیانہ طاقت اور دھوکہ دہی کا استعمال کرتا ہے تو بہت سے ممالک کیلئے بات کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close