الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بڑا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ساتویں مردم شماری کے مطابق حلقہ بندیوں کے لئے تین رکنی ٹیم بنا دی۔

حلقہ بندیوں کیلئے قائم کمیٹی کے نوٹیفکیشن کے مطابق ضلعی الیکشن کمشنر کو کنوینئر مقرر کیا گیا ہے جبکہ ارکان میں الیکشن آفیسر راولپنڈی ون اور الیکشن آفیسر ٹو شامل ہیں۔ دوسری جانب چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے اسلام آباد انتظامیہ کو خط بھی لکھ دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق خط میں 125 یونین کونسلز کی حلقہ بندیاں 23 جولائی کو فائنل کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی گئی ہے۔ خط میں ہدایت کی گئی ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے انتظامات جلد مکمل کیے جائیں، تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق حلقہ بندیاں یکم جون سے 19 جون تک مکمل کی جائیں گی۔ ابتدائی اشاعت 20 جون تک کی جائے گی جن پر اعتراضات 21 جون سے 5 جولائی تک دائر کئے جا سکیں گے۔ اعتراضات 20 جولائی تک نمٹائے جائیں گے اور حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت 23 جولائی کو ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں