کراچی ( پی این آئی ) سندھ کے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ عمران خان کو اڈیالہ جیل میں سوشل میڈیا استعمال کرنے کی سہولت ملی ہوئی ہے، تحریک انصاف کے قائد کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ اڈیالہ جیل سے ہی آپریٹ ہورہا ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو ملک کیخلاف لانچ کیا گیا، پاکستان کی نامور ہستیوں نے بانی پی ٹی آئی کی لانچنگ سے پہلے سب کہہ دیا تھا، ان کے بارے میں وزیراعظم کے خدشات غلط نہیں ہیں، بیرسٹر گوہر صاحب نے کل فرمایا ویڈیو کا مقصد ادارے کو ٹارگٹ کرنا نہیں تھا، پی ٹی آئی کنفیوژن کا شکار ہے، بانی پی ٹی آئی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ویڈیو لگائی، آپ کو پتا چل گیا تھا تو ویڈیو ڈیلیٹ کردیتے۔پیپلزپارٹی کے رہنماء کا کہنا ہے کہ 2018 سے پہلے بانی پی ٹی آئی نے قرضے معاف کرانے اور سہولت کاروں کے بارے میں کیا کہا تھا، بانی پی ٹی آئی کے دور میں چند مخصوص لوگوں کے اربوں روپے کے قرضے معاف کیے گئے، لوگوں کے 40،40ارب روپے بانی پی ٹی آئی نے خود معاف کیے، ایف بی آر، نیب اور اینٹی کرپشن کو ایکشن لینا چاہیے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں