موٹر سائیکل قسطوں پر لینے کے خواہشمندوں کے لیے خوشخبری آگئی

لاہور(پی این آئی) ہنڈا کمپنی کی طرف سے اپنی مقبول ترین موٹرسائیکل سی ڈی 70کا ایک نیا ماڈل ’سی ڈی 70ڈریم‘ بھی متعارف کرایا گیا ہے، جو تین رنگوں سرخ، سیاہ اور سلور میں دستیاب ہے۔

قیمتوں میں بارہا اضافے کے بعد اس موٹرسائیکل کی قیمت بھی آسمان کو چھورہی ہے۔اس وقت ہنڈا سی ڈی 70ڈریم کی قیمت 1لاکھ 68ہزار 900روپے ہے تاہم میزان بینک کے صارفین یہ موٹرسائیکل آسان اقساط پر بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق بینک کی طرف سے اس موٹرسائیکل کے لیے تین مختلف اقساط پلان دیئے جا رہے ہیں۔میزان بینک کے صارفین کو تینوں پلانز میں 42ہزار 225روپے پیشگی ادا کرنے ہوں گے اور اس کے بعد باقی رقم ایک سال، دو سال یا تین سال کی آسان اقساط میں ادا کرنی ہو گی۔ ایک سال کے پلان میں ماہانہ قسط 12ہزار 663روپے، دو سال کے پلان میں 7ہزار 413روپے اور تین سال کے پلان میں 5ہزار 730روپے ماہانہ قسط ادا کرنی ہو گی۔ تینوں پلانز میں صارفین سے 1800روپے پراسیسنگ فیس بھی پیشگی وصول کی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close