گیس کے نئے کنکشنز لگانے کی درخواست مستر د کردی گئی

اسلام آ باد(پی این آئی)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے قدرتی گیس پر 25 ہزار گھریلو میٹرز لگانے کی درخواست مسترد کر دی،سوئی سدرن گیس کمپنی نے نئے کنکشن لگانے کیلئے ایک ارب 28 کروڑ روپے مانگے گئے تھے اور25ہزار گھریلوگیس کنکشن لگانے کی درخواست کی تھی۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ آر ایل این جی پر 350 کمرشل گیس میٹرز اور 120 صنعتی کنکشن کی اجازت دی جائے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق 25 ہزار گھریلو کنکشن وفاقی حکومت کی پابندی کے وقت سے التوا کا شکار ہیں جن کی اجازت دی جائے اور مالی سال 25-2024 کیلئے حکومتی پابندی کے پیش نظر نئے میٹرز کا تخمینہ نہیں لگایا گیا ہے۔اس حوالے سے اوگرا حکام کا کہناتھا کہ نئے کنکشن پر حکومتی پالیسی کو مدنظر رکھ کر غور کریں گے۔ خیال رہے کہ چند روز قبل آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گیس کی قیمتوں سے متعلق بیان جاری کیا تھا ۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق اوگرا نے سوئی کمپنیوں کی تخمینی ریونیو کی ضروریات کا تعین کر دیاتھا۔ تخمینوں کا تعین مالی سال 25-2024 کیلئے کیا گیا تھا۔ترجمان اوگرا کا کہنا تھا کہ سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کیلئے گیس کی قیمت میں 10 فیصد کمی کی گئی تھی۔ ایس این جی پی ایل کیلئے گیس کی اوسط مجوزہ قیمت ایک ہزار 635.490 روپے فی ایم ایم بی ٹو ہے، جب کہ ایس این جی پی ایل کیلئے 179.17 روپے فی ایم ایم بی ٹو کی کمی کی گئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close