گھی مزید سستا ہوگیا

اسلام آباد (پی این آئی) یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نےسبسڈائزڈ گھی کی قیمت میں 18 روپے فی کلو کمی کردی۔

اعلامیے کےمطابق بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے رجسٹرڈ خاندانوں کےلیے گھی کی قیمت میں 18 روپے کی کمی کی گئی ہے، سٹورز سے بی آئی ایس پی صارفین کےلیے گھی 393 روپے کے بجائے 375 روپے کلو میں دستیاب ہوگا، عام صارفین کے لیے بھی گھی کی قیمت میں18 روپے فی کلو کی کمی کی گئی ہے، جنہیں گھی 463 روپے کے بجائے 445 روپے کلو میں مہیا کیا جائے گا۔یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے مطابق گھی کی نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close