ہائی وے کے ہوٹل میں کھانا کھانے والوں پر ٹرک چڑھ گیا، ہلاکتیں ہی ہلاکتیں

ویب ڈیسک (پی این آئی) بھارت کی ریاست اتر پردیش میں ہائی وے پر بنے ہوئے ہوٹل (ڈھابے) پر کھانا کھانے والے زائرین پر تیز رفتار ٹرک چڑھ گیا۔ 11 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوئے۔

چار زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ پتھروں سے لدا ہوا ٹرک پلٹنے سے کئی افراد کچل گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔ہفتے کی رات گیارہ بجے سیتاپور سے تعلق رکھنے والے زائرین پورنا گری جارہے تھے۔ راستے میں شاہ جہاں پور کے نزدیک اُن کی بس ایک ڈھابے پر رُکی۔ سب کھانا کھانے کے لیے بس سے اُتر آئے۔ابھی وہ سڑک سے محض چند گز دور بچھی ہوئی چارپائی اور تخت پر بیٹھ کر کھانا کھا ہی رہے تھے کہ پتھروں سے لدا ہوا تیز رفتار ٹرک ڈرائیور کے کنٹرول میں نہ رہا اور سڑک کے کنارے کھڑی ہوئی بس سے ٹکراتا ہوا اُن سب پر چڑھ گیا۔ ٹرک کے پلٹنے پر اُس کے نیچے دبنے والوں کی لاشیں مکمل طور پر ناقابلِ شناخت ہوگئیں۔ٹرک کے نیچے دب جانے والوں کی انتہائی مسخ لاشیں نکالنے کے لیے پولیس اور مقامی انتظامیہ کو بھاری مشینری طلب کرنا پڑا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close