سینئر اداکار طلعت حسین کا انتقال ہو گیا

کراچی(پی این آئی)معروف اداکار طلعت حسین طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کر گئے۔

پاکستان کے لیجنڈری اداکار طلعت حسین 84سال کی عمر میں انتقال کرگئے، صدر کراچی آرٹس کونسل احمد شاہ کا کہنا تھا کہ اداکار طلعت حسین صحت کی خرابی کے باعث کافی عرصے سے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے، ان کے انتقال کی تصدیق اہل خانہ نے بھی کر دی۔طلعت حسین کے بیٹے اشعر حسین نے بتایا ہے مرحوم کی نمازِجنازہ عصر میں ہوگی، اور تدفین ڈیفینس فیز 8 کے قبرستان میں کی جائے گی۔اشعر حسین نے بتایا کہ تمام فیملی ممبرز کراچی پہنچ چکے ہیں، مسجد کا تعین ہونا باقی ہے۔معروف اداکارطلعت حسین کچھ عرصہ نے ذہنی بیماری ڈیمنشیا کا شکار تھے اور انہیں سینے میں بھی انفیکشن تھا۔واضح رہے کہ چند ماہ قبل اداکار طلعت حسین کی بیٹی تزین حسین نے بتایا تھا ڈیمنشیا کی وجہ سے والد کی یادداشت متاثر ہو رہی ہے اور کبھی کبھی اُنہیں لوگوں کو پہچاننے میں مشکل ہوتی ہے۔معروف اداکار طلعت حسین 1940کو دہلی میں پیدا ہوئے،طلعت حسین نے 1967میں اپنی فنی کیریئر کا آغاز پی ٹی وی سے کیا،طلعت حسین نے 1972میں پروفیسر رخشندہ سے شادی کی، طلعت حسین نے سوگواروں میں 2بیٹیاں اور ایک بیٹا چھوڑا ہے۔

طلعت حسین کے مقبول ٹی وی ڈراموں میں ہوائیں، کشکول، طارق بن زیاد شامل ہیں،طلعت حسین نے بالی ووڈ میں فلم ’’سوتن کی بیٹی‘‘ میں عمدہ پرفارمنس دی،صدارتی ایوارڈ یافتہ طلعت حسین نے اداکاری کی باقاعدہ تربیت برطانیہ سے حاسل کی،عظیم اداکار طلعت حسین نے فنون لطیفہ میں نصف صدی تک خدمات سرانجام دیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close