وزیراعظم نے کس کے کہنے پر علی امین گنڈاپور کو ایس آئی ایف سی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی؟

پشاور (پی این آئی) سماء ٹی وی کے معروف پروگرام “دوٹوک کرن نازکےساتھ” میں گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نےوزیراعظم کوکہا وزیراعلیٰ کےپی کواجلاس میں بلاناچاہیے، میری درخواست پر علی امین گنڈاپورکواجلاس کی دعوت دی گئی۔

گورنرخیبرپختونخوا ورہنماء پاکستان پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے بات کرتے ہوئےکہا کہ ہم کشکول توڑنےکاسفر شروع کررہےہیں،گوہم بھی کہتےہیں تمام صوبوں کوملکرملک کوبحران سے نکالنا چاہیے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کوایس آئی ایف سی اجلاس میں نہیں بلایاگیاتھا، میں نے وزیراعظم کو کہا وزیراعلیٰ کے پی کو اجلاس میں بلانا چاہیے، میری درخواست پرعلی امین گنڈاپور کو اجلاس کی دعوت دی گئی،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا اجلاس میں جانا اچھی بات ہے۔فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ بیرسٹرسیف کی باتوں کاجواب ان کےلیول پرجاکرنہیں دینا چاہتا، بیرسٹرسیف میرےلیول پر آجائیں تو بات کرلیں گے، ڈنڈے کے ذریعے بجلی کےمسائل حل نہیں ہوں گے، لوڈشیڈنگ کےمسائل ہیں،بیٹھ کرحل نکالاجاسکتاہے، حملےکرنےہیں یا بٹن سوئچ آف آن کرنا ہےتو تینوں ڈسکوزان کےحوالےکردیں، صوبےکوڈسکوز لینےکی خواہش ہے تومیں ساتھ ہوں، لوڈشیڈنگ کےمسئلےپرہم نےملکرمرکزسےبات کرنی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں