اسلام آباد (پی این آئی)سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے پاکستان آکر سیاست میں دوبارہ فعال ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کراچی میں سینیئر صحافیوں سے ویڈیو لنک پر گفتگو کی جس میں انہوں نے کہا کہ میں نے سیاست میں فعال ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔عشرت العباد کا کہنا تھا کہ میرے پاس دو آپشن ہیں یا تماشائی بن جاؤں یا کچھ کروں۔ اب میں نے کچھ کرنے کا حتمی فیصلہ کیا ہے، کب اور کیا کرنا ہے اس بارے میں جلد اپنی حکمت عملی کا اعلان کردوں گا۔انہوں نے بتایا کہ شاہد خاقان اور مفتاح اسماعیل سے ملاقات ہوئی، اس طرح کی ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں ۔ نئی سیاسی جماعت کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی۔ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا کہ میری نئی حکمت عملی میں ایم کیوایم یا اسٹیبلشمنٹ پر بالکل انحصار نہیں ہے۔ مجھ پر پاکستان آنے پر کوئی پابندی نہیں، ایم کیوایم کے دوست مجھ سے خوفزدہ رہے جس کے سبب آنے سے گریز کیا ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی اسٹیبلشمنٹ کے لیے کام نہیں کیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں