پی ٹی آئی سے اتحاد، جے یو آئی رہنما نے بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد ( پی این آئی) جمعیت علماء اسلام ف کے رہنماء حافظ حمداللہ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن سے اتحاد ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا، یکم جون کوجنوبی پنجاب مظفر گڑھ میں عوامی اسمبلی لگے گی۔

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی وفد 3 بار مولانا فضل الرحمان کے پاس آچکا ہے، جے یوآئی اور پی ٹی آئی کے درمیان ایک لمبی لڑائی گزر چکی ہے، اصولی طور پر سیاست مفاہمت اور گفت شنید کا نام ہے، جے یو آئی ف اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کا مؤقف ایک ہی ہے تاہم ان جماعتوں کے ساتھ ہمارا اتحاد ہوگا یا نہیں ہوگا یہ فیصلہ ابھی نہیں ہوا۔حافظ حمداللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ چلنے کے لیے ٹی او آر کی ضرورت ہے، عمران خان کے خلاف جتنے بھی کیسز بنے جے یو آئی ان میں فریق نہیں، ہم چاہتے ہیں بانی پی ٹی آئی کے ساتھ نا انصافی نہیں ہونی چاہیئے، ان کے حوالے سے عدالت جو بھی فیصلہ کرے گی ہمیں اعتراض نہیں ہوگا۔

رہنماء جے یو آئی ف نے مزید کہا کہ یہ جمہوری پارلیمنٹ نہیں ہے، عوامی مینڈیٹ کے حامل لوگ باہر بیٹھے ہوئے ہیں، اس طرھ سے حکومت نہیں چل سکتی اور نہ ہی ہم اسے چلنے دیں گے، ہماری معیشت اور سیاست دونوں عالمی اسٹیبلشمنٹ کے دباؤ میں ہیں، امریکی دباؤ کے باعث پاک ایران گیس پائپ لائن کا منصوبہ تعطل کا شکار ہے، ایران کے ساتھ بھارت معاہدے کر رہا ہے تو پاکستان کیوں نہیں کرسکتا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close