اسلام آباد(پی این آئی)عدت میں نکاح کیس کی سماعت، خاور مانیکا کے وکیل کو عدالت نے حکم جاری کر دیا۔۔۔اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے عدت میں نکاح کیس کی سزا کے خلاف بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر سماعت میں 1 بجے تک وقفہ کر دیا۔سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر سماعت کی جس کے دوران بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان گل اور شکایت کنندہ خاور مانیکا کے وکیل رضوان عباسی کے معاون وکیل پیش ہوئے۔شکایت کنندہ کے معاون وکیل نے عدالت کو بتایا کہ رضوان عباسی نے دلائل دینے ہیں،
ریکارڈ ان کے پاس نہیں ہے۔جج نے عثمان گل سے کہا کہ آپ نے بھی تو دلائل دینے ہیں، اپنے حتمی دلائل دے دیں۔وکیل عثمان گل نے کہا کہ میں اپنے حتمی دلائل کے لیے تقریباً 15 منٹ لوں گا۔سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے حکم دیا کہ 1 بجے تک رضوان عباسی عدالت میں ہر حال میں دلائل دیں، رضوان عباسی 1 بجے تک ویڈیو لنک پر دلائل لازمی دیں۔اس کے ساتھ ہی سیشن عدالت نے اپیلوں پر سماعت میں 1بجے تک کا وقفہ کر دیا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں