پیپلزپارٹی نے ن لیگ کو بڑا جھٹکا دیدیا

لاہور (پی این آئی) پنجاب اسمبلی سے ہتک عزت بل 2024ء منظور ہونے کے معاملے پر پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر علی حیدر گیلانی کا مؤقف سامنے آگیا۔

علی حیدر گیلانی نے کہا ہے کہ ہتک عزت بل سے متعلق پوچھا گیا نہ بتایا گیا، پیپلز پارٹی کبھی اس بل کا حصہ نہیں بننا چاہتی۔ہتک عزت بل کی منظوری کے روز اپنے ارکان کو غیر حاضر رہنے کا کہا تھا، بل کی منظوری کے روز پیپلز پارٹی کا کوئی رکن ایوان میں نہیں تھا۔ علی حیدر گیلانی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ میڈیا کی آزادی کے ساتھ کھڑی ہے، پیپلز پارٹی نے میڈیا کی آزادی کی جدوجہد میں انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے۔واضح رہے کہ 20 مئی کو پنجاب اسمبلی نے ہتک عزت بل 2024ء منظور کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close