مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے اچھی خبر، گیس سستی ہوگئی

اسلام آباد(پی این آئی)مہنگائی سے ستائے عوام کو ایک اور ریلیف مل گیا، حکومت نے آٹا، چینی، گھی اور پٹرولیم مصنوعات کے بعد گیس بھی سستی کر دی۔

تفصیلات کے مطابق اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں 10فیصد تک کمی کردی ہے ، سوئی ناردرن گیس پائپ لائن (ایس این جی پی ایل)کیلئے گیس کی اوسط قیمت1635.90 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہے، ایس این جی پی ایل کے لیے 179.17 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کی کمی ہوئی ہے،فیصل آباد کے کاروباری افرادکا گیس سستی ہونے کا خیر مقدم کہاگیس کی قیمتوں میں کمی ہو تو انڈسٹری بحران سے نکل آئے گی،کاروباری افراد نے حکومت سے ٹیکسز اور بجلی کی قیمت کم کرنےکا مطالبہ کر دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close