مظفرآباد جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے ایک بارپھر حکومت کو ڈیڈلائن دیدی

مظفرآباد (پی این آئی) جوائنٹ ایکشن کمیٹی نےمطالبات پرعملدرآمدکیلئےحکومت کوڈیڈلائن دےدی،کمیٹی کےاجلاس کےبعداعلامیہ جاری کردیاگیا۔

مظفرآباد جوائنٹ ایکشن کمیٹی نےمطالبات پرعملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں پر27مئی کواحتجاج کااعلان کردیا۔اعلامیہ کے مطابق احتجاجی مظاہرےکرکےآئندہ کےلائحہ عمل کااعلان کیاجائےگا، 11 مئی کے پر امن لانگ مارچ کو کچلنے کے لیے 8 مئی سے چادر اور چاردیواری کا تقدس مجروح کرتے ہوئے کمیٹی کے اراکین کو اغواء کرنا شروع کردیا تھا۔ ایف سی، پی سی، اور رینجرز کو طلب کر کے مختلف شہروں میں فلیگ مارچ کر کے عوام الناس میں اشتعال پیدا کیا گیا۔ آزادکشمیر حکومت نے کمیٹی کے پرامن احتجاج کوکچلنے کیلئےمسلسل غیر قانونی اور پرتشدد ہتھکنڈوں کا استعمال کیا۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے خلاف بے بنیاد اور گھٹیا الزامات عائد کر کے انڈیا نے عوامی احتجاج کو بنیاد بنا کر اپنے مقاصد کے لئے پراپیگنڈا شروع کر دیا، : جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی اپنے خلاف انڈین فنڈنگ کا الزام لگانے والوں سمیت آزادکشمیر کے تمام اعلی عہدیداران کے اثاثہ جات کی پڑتال کا مطالبہ کرتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close