گندم کی خریداری، کسانوں کیلئے اچھی خبر

پشاور(پی این آئی)خیبر پختونخوا میں پنجاب کے کاشت کاروں سے گندم کی خریداری جاری ہے۔

صوبائی محکمہ خوراک کے مطابق پنجاب کے کاشت کاروں سے 7 ہزار میٹرک ٹن سے زیادہ گندم خریدی گئی ہے۔ کسانوں سے 3900 روپے فی من گندم خریدی جا رہی ہے، خریداری کا سلسلہ 30 جون تک جاری رہے گا۔محکمۂ خوراک کا کہنا ہے کہ مقامی کاشت کاروں سے 14 ہزار میٹرک ٹن گندم خریدی گئی، صوبے بھر میں گندم کی خریداری کے لیے 22 مراکز ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں