اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اورجنوبی علاقوں میں شدید گرم رہنے کے علاوہ جھکڑ /گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
تاہم بعد از دوپہر بالائی خیبر پختونخوا ، بالائی پنجاب ،گلگت بلتستان اورکشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ جنوبی/وسطی علاقوں میں شدید گرم رہا۔ جبکہ بالائی خيبر بختونخوا ، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش:خيبر بختونخوا: کالام 10، دروش 03، میر کھانی01، بلوچستان: قلات 10، پنجگور، کوئٹہ 02، گلگت بلتستان : گوپس میں 01 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔گذشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : شہید بینظیر آباد49 ، دادو ، جیکب آباد 48،پڈعیدن اور سکرنڈ میں 47ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں