اسلام آباد(پی این آئی) ترکی کی ایک عدالت نے جمعرات کو کرد حامی پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی یا ایچ ڈی پی کے سابق رہنما صلاح الدین دیمیرتاس کے خلاف بیالیس سال قید کی سزا سنائی۔
ان پر سن 2014 میں شامی کرد قصبے کوبانی میں اسلامک اسٹیٹ کے حملے کے بعد ترکی میں ہلاکت خیز مظاہروں کو ہوادینے میں مبینہ کردار ادا کرنے کا الزام ہے۔ایک اور سرکردہ کرد نواز سیاست داں، فیگن یوسیک داغ کو بھی تیس سال سے زائد قید کی سزا سنائی گئی۔ ایچ ڈی پی کی دیگر سینیئر شخصیات کو بھی مختلف جرائم کے الزام میں سزائیں سنائی گئیں۔ مجموعی طورپر 129افراد کے خلاف الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ان میں قتل سے لے کر ترک ریاست کونقصان پہنچانے تک کے الزامات شامل ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں