شدید گرمی، تعلیمی اداروں نے اہم فیصلہ کر لیا

اسلام آباد(پی این آئی)شدید گرمی، تعلیمی اداروں نے اہم فیصلہ کر لیا۔۔۔ گرمی کی شدی اور ہیٹ ویو کے خدشے کے باعث وفاقی تعلیمی اداروں کے اوقات تبدیل کر دئیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سیکریٹری ایجوکیشن کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق وفاقی تعلیمی ادارے صبح ساڑھے 7 بجے سے ایک بجے تک کھلیں گے۔ نئے اوقات فوری نافذ العمل ہوں گے اور گرمیوں کی چھٹیوں تک رہیں گے۔سیکریٹری ایجوکیشن کا اس سلسلے میں مزید کہنا ہے کہ اسکولوں کے اوقات میں تبدیلی کا مقصد طلبہ اور اساتذہ کا تحفظ ہے۔ گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے اور اس کے ساتھ ہی ہیٹ ویو کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں