عمران خان کو یہودی ایجنٹ کہنا ایک سیاسی نعرہ تھا، مولانا کے بیان پر جے یو آئی کی وضاحت آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)ترجمان جمیعت علماء اسلام (جے یو آئی) پنجاب کا کہنا ہےکہ مولانا فضل الرحمان نے ملتان میں بدھ 15 مئی کی پریس کانفرنس میں کہیں یہ نہیں کہا کہ ‘عمران خان کو یہودی ایجنٹ کہنا ایک سیاسی نعرہ تھا’۔

ترجمان جے یو آئی پنجاب حافظ غضنفر عزیز کا کہنا ہےکہ سربراہ جمیعت مولانا فضل الرحمان کے بیان کو اس طرح پیش کرنا غلط ہے۔ وہ جمیعت علماء اسلام کے اصولی موقف کو غلط رنگ دیے جانےکی مذمت کرتے ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ موقف کو غلط رنگ دینے کے نتیجے میں سوشل میڈیا پر چائےکی پیالی میں طوفان کھڑا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close