اڈیالہ سے پریشان کن اطلاعات، علی زیدی کا تہلکہ خیز انکشاف

کراچی(پی این آئی)سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے کہاہے کہ اڈیالہ سے آنے والی اطلاعات پریشان کن ہیں، گارڈز کی تبدیلی، ملاقاتوں پر پابندی اور میڈیکل چیک اپ کے عدالتی احکامات کو نظر انداز کیا گیا۔

 

 

 

اپنے بیان میں علی زیدی نے کہا کہ آئین اور قانون کی پاسداری سب سے اہم ہے، درخواست ہے طاقت کے استعمال کے بجائے زخموں پر مرہم رکھیں۔علی زیدی نے کہا کہ غیر سنجیدہ کٹھ پتلیوں سے پریس کانفرنسز نہ کروائیں، وقت ضائع کرنے کے بجائے بیٹھیں، سوچیں اور ملک کو دلدل سے نکالیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close