اسلام آباد(پی این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے آڈیو لیکس کیس میں دھمکیاں ملنے پر چیف جسٹس عامر فاروق کو خط لکھ دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس بابرستار نے خط میں کہا ہے کہ آڈیو لیکس کیس میں مجھے پیغام دیا گیا پیچھے ہٹ جاؤ،سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے ٹاپ آفیشل کا پیغام ملا پیچھے ہٹ جاؤ،مجھے پیغام دیا گیا سرویلنس کے طریقہ کار کی سکروٹنی سےپیچھے ہٹ جاؤ،میں نےایسے دھمکی آمیز حربے پر کوئی توجہ نہیں دی۔ذرائع کے مطابق جسٹس بابر ستار نے خط کے متن میں کہا ہے کہ میں نے یہ نہیں سمجھا کہ ایسے پیغامات سے انصاف کے عمل کو کافی نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے،پی ٹی اے سے متعلقہ مقدمات بدنیتی پر مبنی مہم کا فوکس عدالتی کارروائی کو متاثر کرنے کا دھمکی آمیز حربہ لگتا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ خط میں متن میں مزید کہا گیا ہے کہ آڈیو لیکس کیس میں خفیہ اور تحقیقاتی اداروں کو عدالت نے نوٹس کئے،متعلقہ وزارتیں، ریگولیٹری باڈیز، آئی ایس آئی، آئی بی، ایف آئی اے کو نوٹس کئے،عدالت نے پی ٹی اے ، پیمرا کو بھی نوٹس کئےتھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں