شیر افضل مروت نے پارٹی شوکاز نوٹس پر جواب دیدیا

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے پارٹی شوکاز نوٹس کا جواب دے دیا۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں شیر افضل مروت نے کہا کہ میں نے پارٹی شوکاز نوٹس کا جواب دے دیا ہے، اب پارٹی میرے بارے میں جو چاہے فیصلہ کرلے۔انہوں نے کہا کہ وہ پارٹی میں اپنے مخالفین سے بات نہیں کریں گے، بات صرف بانی پی ٹی آئی سے ہوگی اور ان کا ہر فیصلہ قبول ہوگا۔پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ وہ بانی پی ٹی آئی کے لیے مزید پریشانیاں پیدا نہیں کرنا چاہتے، بانی چیئرمین جب بلائیں گے تب ان سے ملنے جائیں گے۔

صحافی نے استفسار کیا کہ پارٹی کے اندر آپ کے اپنے مخالف جو لوگ ہیں، ان سےکوئی بات ہوئی ہے؟اس پر شیر افضل مروت نے یہ بھی کہا کہ مخالف لوگوں سے کس چیز کی بات کروں گا، مجھے بانی پی ٹی آئی سے ملنا ہے، انہی سے بات کرنی ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے میڈیا سے بات کرنے کا کوئی شوق نہیں رہا، میں نے فیصلہ کیا ہے کہ بولنا نہیں ہے۔شیر افضل مروت نے صحافیوں سے کہا کہ اگر آپ اختلاف کی باتوں کو ہٹا کر کچھ اور پوچھنا چاہتے ہیں تو ضرور پوچھیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں