یوٹیوب نے ٹی وی ایپ میں اہم تبدیلی کردی

ویب ڈیسک (پی این آئی)اگر آپ ٹیلی ویژن (ٹی وی) پر یوٹیوب دیکھنے کے عادی ہیں تو بہت جلد آپ اس میں ایک چھوٹی مگر کافی نمایاں تبدیلی دیکھیں گے۔

ویڈیو شیئرنگ سروس کی جانب سے یوٹیوب کی اینڈرائیڈ ٹی وی ایپ کو تبدیل کیا جا رہا ہے۔کمپنی کی جانب سے ایک نئی اپ ڈیٹ کے ذریعے یوٹیوب ٹی وی ایپ کی سائیڈ بار کو تبدیل کیا جا رہا ہے۔اس نئی اپ ڈیٹ کے بعد جب بھی آپ یوٹیوب کی مینیو سائیڈ بار پر جائیں گے تو ایک نیا ڈیزائن دیکھنے میں آئے گا۔خیال رہے کہ یہ سائیڈ بار مختلف ٹیبز پر مشتمل ہوتی ہے اور اس میں ہوم، میوزک، موویز اینڈ ٹی وی، نیوز، گیمنگ، سبسکرپشن، لائبریری اور مور (more) آئیکونز نظر آتے ہیں۔مگر نئی اپ ڈیٹ کے ذریعے اس سائیڈ بار کو چھوٹا کیا جا رہا ہے اور اب یہ سرچ، ہوم، میوزک، موویز اینڈ ٹی وی اور مور (more) پر مشتمل ہوگی

۔نئی سائیڈ بار میں یہ سب آپشنز کیپسول کی شکل کے آئیکونز میں نظر آئیں گے۔ہر آپشن بیک گراؤنڈ میں پہلے کے مقابلے زیادہ نمایاں ہوگا۔یہ واضح رہے کہ یہ تبدیلیاں بس ڈیزائن کے حوالے سے ہیں، ان کے استعمال کے طریقہ کار میں کوئی تبدیلی نہیں کی جا رہی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں