پاسپورٹ بنوانے والے دور دراز علاقوں کے رہائشیوں کیلئے اچھی خبر آگئی

کوئٹہ ( پی این آئی) بلوچستان حکومت نے صوبے کے دور دراز علاقوں میں 2 نئے پاسپورٹ دفاتر قائم کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت پاک افغان بارڈ صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے اعلی سطح کا اجلاس اتوار کو وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا، اجلاس میں اسپیکر صوبائی اسمبلی عبدالخالق اچکزئی، وزیر داخلہ میر ضیا لانگو، رکن صوبائی اسمبلی ظفر آغا ، پرنسیپل سیکرٹری ٹو چیف منسٹر عمران زرکون، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ زاہد سلیم، ایڈیشنل آئی جی پولیس جواد ڈوگر، ڈی آئی جی ژوب ، ڈپٹی کمشنر چمن نے شرکت کی۔

اجلاس میں محکمہ داخلہ کی جانب سے دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ 21 اکتوبر 2023 سے اب تک بلوچستان سے 2 لاکھ 20 ہزار غیر قانونی تارکین وطن کو واپس بھجوایا گیا ہے، بارڈر ایریا کے رہائشیوں کے لئے پاسپورٹ اجرا کی فیس معافی کی تجویز پیش کی گئی ہے، چمن اور قلعہ عبداللہ میں نئے پاسپورٹ دفاتر قائم ہوچکے ہیں جہاں سے مقامی افراد کو بلا تعطل پاسپورٹ کا اجرا کیا جاررہا ہے، بارڈر ایریا میں چھوٹی سطح کے متاثرہ کاروباری افراد کی نشادہی کرکے ان کا ڈیٹا مرتب کیا گیا، پہلے مرحلے میں 1432 جب کہ دوسرے مرحلے میں 3685 افراد کی تصدیق کرکے ان کو فی کس 20 ہزار روپے معاوضہ ادا کیا جاررہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں