ساڑھے تین ہزار موبائل سمیں بند کر دی گئیں، کون کون شامل؟

اسلام آباد (پی این آئی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں کے درمیان نان فائلرز کی سمز بند کرنے کے معاملے پر اتفاق رائے کے نتیجے میں ساڑھے تین ہزار

صارفین کی موبائل سمز بند کر دی گئی ہیں۔۔۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹیلی کام کمپنیوں نے مزید 5 ہزار نان فائلرز کو ان کی سم بند کرنے کے حوالے سے میسج کے ذریعے خبردار کر دیا ہے۔۔۔ ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ ہفتے کے روز نان فائلرز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ٹیلی کام کمپنیوں نے ساڑھے تین ہزار ایسی سمز بند کی ہیں جو سالانہ

انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کروانے والوں کے زیرِ استعمال تھیں۔۔۔ حکام نے کہا کہ ایف بی آر نے ٹیلی کام کمپنیوں کو مزید 5 ہزار نان فائلرز کا ڈیٹا بھجوایا ہے جس پر ٹیلی کام کمپنیوں نے ان نان فائلرز کو سمیں بند کرنے کے حوالے سے میسج کر کے خبردار کر دیا ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close