اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موسلا دھار بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹنے سے موسم خوش گوار ہو گیا ہے۔۔۔ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے
بارش کے حوالے سے افسران کو الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے۔۔۔ ڈی سی اسلام آباد نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ تمام اے سیز اپنے اپنے ایریا میں نشیبی علاقوں کا وزٹ کریں۔۔۔ پی ڈی ایم اے پنجاب نے آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری کر دیا ہے، بارش کا سلسلہ 12 مئی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔۔۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق آج پنجاب کے بیشتر
اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم شام اور رات کو بیشتر اضلاع میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں