شیر افضل مروت کی پارٹی کیخلاف بغاوت، بڑی دھمکی دیدی

اسلام آباد(پی این آئی)رہنما پی ٹی آئی شیر افضل مروت نے پارٹی کی موجودہ قیادت کے ساتھ کام نہ کرنے کا اعلان کردیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا مجھے عہدوں کا لالچ نہیں،پارٹی کی آفیشل میڈیا ٹیم میرے خلاف ہے،وہ جس ایجنڈے کیلئے نکلے تھے وہ ایجنڈا آج ختم ہوگیاہے۔پی ٹی آئی کو اس وقت اٹھایا جب مردہ گھوڑا بن گئی تھی۔بانی پی ٹی سے ملاقات میں شبلی فراز اور عمرایوب رکاوٹ ہیں ،دونوں کا کچا چٹھا کھولوں گا۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جنرل سیکرٹری عمر ایوب نےکہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے شیر افضل مروت کو کورکمیٹی اور سیاسی کمیٹی سے نکالنےکا حکم دیا ہے۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ عمران خان نے شیر افضل مروت کو شوکاز جاری کرنےکا حکم دیا ہے، انہوں نےکہا کہ شیر افضل مروت نے سعودی حکومت سے تعلقات خراب کرنےکی کوشش کی۔عمر ایوب کا کہنا تھا کہ شیرافضل مروت کو بانی پی ٹی آئی نے بہت عزت و احترام دیا ہے، شیرافضل مروت کو بارہا پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی نہ کرنےکی ہدایات دیں، بانی پی ٹی آئی نےکہا کہ سعودی حکومت کے ساتھ ذاتی تعلقات کو شیر افضل مروت نے زک پہنچائی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں