پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کے پیسے نہیں،بڑا دعویٰ سامنے آگیا

پشاور (پی این آئی)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے استفسار کیا ہے کہ پنجاب کے 3 ہزار ارب سے زائد کہاں خرچ ہو رہے ہیں؟

ایک بیان میں مشیر خزانہ خیبر پختونخوا نے دعویٰ کیا کہ پنجاب حکومت کے خزانہ میں گندم خریدنے کےلیے نقد رقم نہیں ہے۔ملک کی 52 فیصد آمدنی پنجاب جاتی ہے، لیکن صوبہ اپنے پیسوں سے گندم بھی نہیں خرید سکتا۔مزمل اسلم نے مزید کہا کہ میڈیا میں شور مچایا جاتا ہے کہ کے پی کی حکومت کنگال ہے، پوچھتا ہوں پنجاب کی رقم کہاں خرچ ہو رہی ہے، جو 3000 ارب سے زیادہ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close