عمران خان سمیت دیگر قید پی ٹی آئی رہنمائوں اور کارکنان کی جلد رہائی کا دعویٰ

لاہور(پی این آئی)سابق سپیکر قومی اسمبلی اور تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور تمام قیدی کارکن جلد رہا ہوں گے۔

سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ڈاکٹر یاسمین راشد کے گھر آمد ہوئی،اسد قیصر نے پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی فیملی سے ملاقات کی،اسد قیصر نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی اور تمام قیدی کارکن جلد رہا ہوں گے،قانون کے مطابق ہماری جدوجہد جاری رہے گی،ڈاکٹر راشد نے کہاکہ اسد قیصر کی آمدپران کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close