شیر افضل مروت کی گاڑی کو خوفناک حادثہ پیش آگیا

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شیر افضل مروت کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حمایت سے سنی اتحاد کونسل کے بطور رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے والے شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔

جس میں شیرافضل مروت اور ان کے ساتھی معجزاتی طور پر حادثہ میں محفوظ رہے، ان کی گاڑی کو حادثہ صوبہ خیبرپختونخوا کے علاقہ ڈیرہ اسماعیل خان سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد واپسی کے دوران پیش آیا۔بتایا جارہا ہے کہ رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت حکومت مخالف اپنے تند و تیز بیانات کی وجہ سے جانے جاتے ہیں، اسی کے پیش نظر پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان نے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلئے شیرافضل مروت کا نام فائنل کیا، تاہم پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان کی جانب سے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو چیئرمین پی اے سی نامزد کرنے پر حکومت نے تحفظات کا اظہار کیا، پالیمانی ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے ایک بار پھر اپوزیشن کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے لیے شیر افضل مروت کے نام پر نظرثانی کا پیغام بھیجا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ حکومت نے عہدے کے لیے اپوزیشن کی جانب سے کوئی اور نام سامنے نہ لانے کی صورت میں اپنا امیدوار لانے کا بھی عندیہ دیا ہے جب کہ شیر افضل مروت کو چیئرمین پی اے سی بنانے کے لیے اپوزیشن کو حکمران اتحاد کے تعاون کی ضرورت ہوگی کیوں کہ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بننے کے لیے کسی بھی امیدوار کا کم از کم 15 ووٹ حاصل کرنا ضروری ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں