کراچی (پی این آئی)قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے حج آپریشن کا اعلان کردیا، قبل از حج آپریشن کا آغاز 9 مئی سے ہوگا، جو 10 جون تک جاری رہے گا۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ 34 ہزار عازمین حج 170 پروازوں کے ذریعےحجاز مقدس پہنچیں گے، 19 ہزار سرکاری حج اسکیم، 15 ہزار پرائیویٹ حجاج پی آئی اے کے ذریعے سفر کریں گے۔اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور، ملتان، کوئٹہ، سیالکوٹ، سکھر سے پروازیں ہوں گی، جدہ اور مدینہ منورہ کیلئے براہ راست پروازیں آپریٹ ہوں گی۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ اس سال روڈ ٹو مکہ منصوبہ اسلام آباد اور کراچی کے ہوائی اڈوں پر دستیاب ہوگا، روڈ ٹو مکہ کے ذریعے عازمین حج اپنی سعودی امیگریشن پاکستان ہی میں کروائیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں