دوران عدت نکاح کیس، بشریٰ بی بی کی بیٹیوں نے والدہ کے حق میں ویڈیو بیانات جاری کر دیے

لاہور (پی این آئی) دوران عدت نکاح کے کیس میں بشریٰ بی بی کی بیٹیوں نے والدہ کے حق میں ویڈیو بیانات جاری کر دیئے۔


اپنے جاری کردہ بیانات میں بشریٰ بی بی کی بیٹیوں نے قرآن پر ہاتھ رکھ کر حلف لیا کہ وہ جو بھی کہیں گی سچ کہیں گی، انہوں نے ویڈیو بیانات میں کہا کہ عدت میں نکاح سے متعلق بشریٰ بی بی کی بڑی بیٹی نے کہا کہ والدہ نے اپنی شرعی عدت ہمارے گھر میں ہی پوری کی، ان کا کمرہ اور ہمارے والد کا کمرہ الگ ہو گیا تھا، اس کے بعد والدہ نانی کے گھر چلی گئیں پھر بعد میں ان کا خان صاحب سے نکاح ہوا، خان صاحب سے نے تو نکاح سے پہلے ان کا چہرہ تک نہیں دیکھا تھا، ہمارے چچاؤں نے بھی اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ خان صاحب خاندان کی موجودگی میں بشریٰ بی بی سے ملاقات کے لئے آیا کرتے تھے۔

انہوں نے کہاکہ ہماری والدہ پر جو بھی الزامات لگائے جا رہے ہیں کہ وہ عملیات کرتی ہیں، جادو گرنی ہیں اور عملیات کے باعث انہوں نے خاور مانیکا کو قابو کیا ہوا تھا اس لئے وہ پہلے نہیں بولے تھے، یہ ساری کی ساری باتیں جھوٹ پر مبنی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں